عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں سزا مل کر رہے گی:فہد ورک 

Aug 27, 2022

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری فہد ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلد قصہ پارینہ بننے والی ہے عمران خان کی اداروں کو دبا¶ میں لانے کی کوششیں انکے پا¶ں اکھڑنے کا پتہ دے رہی ہیں یہ جان چکے ہیں کہ مستقبل کی سیاست میں انکا کوئی کردار نہیں ہوگا کیونکہ فارن فنڈنگ کیس میں سزا انہیں مل کر رہے گی اور عمران نے جو بویا ہے اب کاٹیں گے، عمران نیازی اور ان کے حواریوں کی جانب سے اداروں کو دبا¶ میں لانے کی سر توڑ کوششیں کی جارہی ہیں مگر انکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔

مزیدخبریں