لاہور (سپیشل رپورٹر) اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی اور ان کو یونیورسٹی کے مسائل اور چیلنجزکے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ شماریات کے سربراہ ڈاکٹر مقصود احمد بھی موجود تھے۔ چیئرمین نے اوکاڑہ اور اس کے گردو نواح میں پسماندہ طبقات کے بچوں کو اعلی تعلیم کی مساوی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا ۔
اوکاڑہ یونیورسٹی : پروفیسر واجد کی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات ،یونیورسٹی کے مسائل ، چیلنجزپرگفتگو
Aug 27, 2022