شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 139 کے کنوینئر و امیدوار چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے جس اقتدار کی خاطر عمران خان جمہوری اقدار کی دھجیاں اور ملکی اداروں کو بے توقیر کررہے ہیں اس کے حصول میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے عوام انہیں بھگت چکے ہےں اور انکے گزشتہ ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کا خمیازہ قوم نے بھگتا ہے اسے کبھی بھلایا نہیں جاسکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد چھینہ اور چوہدر ی کامران علی ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز نے کہا کہ عمران خان عوام کے سیلاب کی بات تو کر رہے ہیں مگر پانی کے سیلاب کی طرف توجہ نہیں دے رہے جس کے باعث لاتعداد پاکستانی مشکلات کا شکار ہیں اور متعدد گھرانے بے گھر ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کی تمام تر سیاست اقتدار کے حصول کیلئے انہیں پاکستان اور پاکستانیوں کی کوئی فکر پہلے تھی نہ اب ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل جل کر کردار ادا کرنا چاہئے ۔
پی ٹی آئی نے سیاست کو مذاق بنا کر رکھ دیا: چوہدری شہباز
Aug 27, 2022