لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت متحدہے ،عقیدہ توحید وختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظمت توحید اورحرمت رسول کیلئے جانیں قربان کردیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں ،ناکام بنانے کیلئے جان ومال نچھاور کردیں گے۔میاں محمد جمیل نے کہاکہ شعائر اسلام کا دفاع فرض ہے ،حق وصداقت کا علم بلند کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ دنیا وآخرت کی کامیابی صرف توحید الٰہی اوررسالت ونبوت مصطفی میں ہی ہے۔ امت اپنے مرکزسے دورنہ جائے ،ہرلمحہ بندگی الٰہی سے وابستہ رہے اوراطاعت مصطفی کا دامن تھامے رکھے۔ گمراہی اور بے راہ روی کے سیلاب کے آگے بند باندھنے کی ضرورت ہے ورنہ معاشرہ اس کی بھینٹ چڑھ جائے گا۔کفر والحاد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔