لاہور(خبر نگار)محکمہ بلدیات نے اندرون لاہور کی ری سٹرکچرنگ کیلئے نیا منصوبہ تشکیل دے دیا۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا کہ اندرون لاہور کی تاریخی عمارتیں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے تحفظ کیلئے محکمہ بلدیات سرگرم عمل ہے۔ لاہور سمیت دوسرے اضلاع میں تاریخی عمارتوں کی بحالی کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔