لاہور (خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں قیامت برپا ہو چکی ہے لیکن حکومت اور اپوزیشن کو اقتدار کی رسہ کشی سے فرصت نہیں،لا کھوں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اوربے پناہ مال مویشی بہہ گئے ہیں۔ کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گویا قیامتِ صغریٰ برپا ہوگئی ہے۔ لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے سر پر دستِ شفقت رکھنے کی بجائے اقتدار کی رسہ کشی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں۔