کابل(آئی این پی)افغانستان کے مختلف صوبوں میں حالیہ ایک ماہ کے دوران سیلاب کی آفتوں میں 182افراد ہلاک ہو چکے ہیں،طالبان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں کے نتیجے میں182افراد ہلاک اور 250 زخمی ہو گئے ہیں، سیلابی پانی نے 3ہزار 109مکانات منہدم کر دئیے ہیں، جبکہ ہزاروں ہیکٹر زرعی اراضی زیر آب آ گئی ہے،افغانستان محکمہ آفات کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے بھی کہا ہے کہ ہم سیلاب زدگان تک فوری امداد کی رسائی کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک شدید بارشوں اور ملک کے 24 صوبوں میں سیلابی ریلوں کی پیشین گوئی کی ہے۔
افغانستان سیلاب