ملتان (خبر نگار خصوصی) ملتان سے امدادی سامان کے 12 ٹرک راجن پور بھجوادئیے گئے تفصیل کے مطابق کمشنر ملتان عامر خٹک نے امدادی سامان کے 10 ٹرک اپنی نگرانی میں تیار کروا کر راجن پور روانہ کروائے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ کھانے کے سامان کے 10 ہزار پیکجز ٹرک میں موجود ہیں۔ریونیو سٹاف کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ ڈویژنل انتظامیہ ڈی جی خان انتظامیہ سے رابطہ میں ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ ڈی جی خان میں موجود ہیں جبکہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد فوکل امدادی سرگرمیوں کیلئے پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ڈی جی خان انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر عامر خٹک نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے چیمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کی۔کمشنر عامر خٹک نے تاجران سے ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری حکومت کے شانہ بشانہ اس کار خیر میں حصہ ڈالیں۔علاوہ ازیں کمشنر عامر خٹک کی اپیل پر انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ نے امدادی سامان کے 2 ٹرک ڈی جی خان روانہ کئے جبکہ چیمبر آف سمال ٹریڈ نے بھی کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
امدادی سامان
ملتان سے امدادی سامان کے 12 ٹرک راجن پور بھجوادئیے گئے
Aug 27, 2022