لاہور(سپیشل رپورٹر)کامسیٹ یونیورسٹی لاہور اور آئی اے پی پاکستان کے اشتراک سے آرکیٹیکچر کی تعلیم وتدریس کے موضوع پر ایک ِخصوصی سیشن ہو ا۔ جس میں لاہور شہر کی تمام یونیورسٹیوں کے شعبہ ہائے آرکیٹیکچر کے سربراہان نے شرکت کی اور فن تعمیر کی تدریس اور بالخصوص فائنل ائیر تھیسس کے حوالے سے اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا۔ سیشن کی نظامت آئی اے پی کے چیئرمین عمر سعید نے کی جبکہ کامسیٹ یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کی چیئرپرسن ڈاکٹر شریعہ حسینی نے میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے۔