وزیراعلیٰ پنجاب سے صاحبزادہ محمد محبوب سلطان اور رانا شہباز کی ملاقات‘ سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر خراج تحسین 

Aug 27, 2022


احمد پور سیال (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر برائے ریاستی وسرحدی امور صاحب زادہ محمد محبوب سلطان اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک ایم پی اے رانا شہباز احمد خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور ان کی طرف سے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے حکومت پنجاب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے سیلاب زدگان کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریاں ایک قومی سانحہ ہے حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
ملاقات 

مزیدخبریں