پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ،سیلابی صورتحال خطرناک :مولانا امجد خان 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ملک میں سیلاب سے صورتحال انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے۔ سیلاب سے متاثر عوام بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں، اس مشکل وقت میں تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات کو ختم کرکے ایک قوم بن کر سامنے آنا ہوگا، جے یو آئی نے ملک بھر میں سیلاب فنڈ قائم کردیا ہے اور جے یوآئی کے راضا کارمتاثرین تک امدادی سامان پہنچا رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،یہ باتیں انہوں نے مختلف اضلاع کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پرحافظ عبدالوہاب مدنی، محمد افضل خان،حافظ نصیر سیال ،مولانا سیف جلال اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن