ملزمان کی فائرنگ، تشدد، ایس ایچ او، اے ایس آئی، کانسٹیبل زخمی 

Aug 27, 2022


بہاول پور(نیوز رپورٹر) ملزمان کی فائرنگ، تشدد، ایس ایچ او، اے ایس آئی، کانسٹیبل زخمی تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 12/30 بجیرات پولیس تھانہ ہیڈراجکاں نے اشتہاری ملزمان جمعہ خان اور عباس خان سکنہ بستی تیرہ ہزار کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا جس پر ملزمان کی طرف سے کافی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور پولیس کی قانونی کاروائی کے خلاف مزاحمت شروع کر دی۔ دوران مزاحمت کانسٹیل سبطین تھانہ ہیڈراجکاں زخمی ہو گیا اور ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس سے رائفل چھین کر فائرنگ شروع کر دی جس سے پولیس پیچھے ہٹ گئی۔بعد ازاں دوبارہ ریڈ کرنے پر ملزم فریق کی جانب سے دوبارہ مزاحمت ہوئی اور فائرنگ کی گئی لیکن 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اس دوران ایس ایچ او ہیڈراجکاں انسپکٹر غضنفر اور اے ایس آئی اظہارالحسن شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کی قانونی کاروائی کا اغاز کر دیا۔
 کانسٹیبل زخمی 
شجاع آباد: پولیس مقابلہ‘ 35 وارداتوں میں مطلوب زخمی ڈاکو گرفتار
ملتان‘ سکندرآباد‘ کوٹ ادو‘ میلسی( نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے مسوان والی پل کے قریب پولیس مقابلہ، ڈکیتی، چوری سمیت 35 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتاررات 1 بجے کے قریب پولیس تھانہ صدر شجاع آباد کو اطلاع موصول ہوئی کہ شہزاد چوک سے 03 مسلح ڈاکو واردات کے دوران راہگیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ہیں اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او صدر شجاع آباد علی رضا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکوو¿ں کا تعاقب کیا اسی دوران مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی اسی دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی ذد میں آ کر زخمی ہو گیا تھاجبکہ 02 ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے علاقے کی ناکہ بندی کروا کر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکو کی شناخت سرفراز خان ولد ملنگ خان قوم پٹھان سکنہ محلہ غریب آباد ملتان سے ہوئی زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ملزم سے راہگیر سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا ابتدائی طور پر ملزم سرفراز نے تھانہ مظفرآباد، قطب پور، کینٹ، جلیل آباد، شاہ شمس، گلگشت، تھانہ سٹی شجاع آباد اور صدر شجاع آباد کے علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی 35 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ایس ایچ او سٹی شجاع آباد عون عباس بھی وقوعہ کی اطلاع پر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔کوٹ ادو میں وارڈ نمبر 9 کو دودھ کی ریسیپی غلام جس نے نور چوک میں النور میڈیکل ہوئی تھی گزشتہ شب ساڑھے بارہ بجے رات میڈیکل سٹور بند کر کے موٹر سائیکل پر سوار کر جا رہا تھا کہ شاکر پبلک سکول والی گلی میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوو¿ں نے اسے روک دیا اور تشدد کے بعد اس سے نقدی چودہ سو پچاس روپے اور موبائل فون سمیت موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔ میلسی کے نواحی موضع خان پور کا اعظم سلطان اپنے ٹریکٹر کے لیے ڈیزل خریدنے بستی الہ آباد پٹرول پمپ پر گیا۔ابھی وہ پہنچا ہی تھا کہ3 نامعلوم مسلح ڈاکو آگئے اور اسلحے کے زور پر 46 ہزار روپے کی نقدی اور ایک عدد موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
 ڈاکو گرفتار

مزیدخبریں