محمد رفیع اللہ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءتعینات

Aug 27, 2022

لاہور(کلچرل رپورٹر)محمد رفیع اللہ کو ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءتعینات کر دیا گیا۔محمد رفیع اللہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سی ایم آفس بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔محمد رفیع اللہ کو شعبہ تعلقات عامہ میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔اپنی طویل ترین عملی زندگی میں رفیع اللہ مختلف اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ترجمان الحمراءکے مطابق محمد رفیع اللہ جلد اپنے عہدے کا چارچ سنبھال کر کام کا آغاز کر دیں گے۔

مزیدخبریں