لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہاہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا بہت بڑی بھول ہوگی۔ پوری قوم عمران خان کا دفاع کرنے کیلئے تیارہے اگر کپتان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو پورا ملک جام کردیں گے اور اس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔ ذاتی انااور تسکین کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں پی ٹی آئی کارکنوں کاامتحان مت لیاجائے۔