صحابہؓ دین کے ستارے ، نبی کریم کی وراثت کے امین ہیں :علامہ ابتسام الٰہی ظہیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ صحابہؓ کرام دین کے ستارے اور نبی کریم کی وراثت کے امین ہیں۔ جن کی صداقت و دیانت کی گواہی خود رب العالمین نے دی ہے۔ ہم گولی و گالی کے قائل نہیں۔ ہماری جدوجہد فکری و نظریاتی ہے۔ بیگم کوٹ لاہور میں42 ویں سالانہ ’فضائل صحابہؓ کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ احسان الٰہی ظہیر،مولانا حبیب الرحمن یزدانی، مولانا عبدالخالق قدوسی اور محمد خاں نجیب کو عظمت صحابہؓ کے دفاع میں شہید کیا گیا۔ مسلم حکمران اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مسلم امہ کی بہتری کیلئے کام کریں تاکہ مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکیں۔ صحابہ کرامؓ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ صحابہؓ سے محبت نبی پاک سے محبت ہے اور صحابہؓ سے دشمنی نبی پاک سے دشمنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن