وزیر اعظم کی تقریب میںتمام سٹیک ہولڈرز کو مد عو نہ کرنے پر مایوسی ہوئی : خالد محمود

Aug 27, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل سپورٹس پر عائد پابندی کے خاتمے کے اعلان پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کھیلوں کی بحالی کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، وزیراعظم کی تقریب میں پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوچز، آفیشلز،فیڈریشنز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مدعو نہ کیے جانے پر مایوسی ہوئی، آرمی اور واپڈا جیسے اداروں کا کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ہے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر سٹیک ہولڈرز وزیراعظم کے ڈپارٹمنٹل سپورٹس پر عائد پابندی کے خاتمے کے اعلان پر انکے مشکور ہیں۔، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کی بحالی کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے اور قومی اتھلیٹس کی وزیراعظم سے ملاقات سے انکی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے کوچز ، فیڈریشنز ، پی او اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر مایوسی ہوئی ہے، وزیراعظم کی تقریب میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کئے جانا چاہئیے تھا کیونکہ انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈل جیتنے میں بہت سے اسٹیک ہولڈرز شامل ہوتے ہیں۔انہوان نے کہا کہ وزیراعظم کی ملاقات سے کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ مزید بڑھے گااور ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کی بحالی سے کھلاڑیوں کے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جبکہ آرمی اور واپڈا کا کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ہے۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کھیلوں کی بہتری کیلئے مثبت کوششیں کر رہے ہیں اور وفاقی وزیر سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا وفد جلد ملاقات کرےگا۔

مزیدخبریں