ماریہ خان پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ماریہ خان کو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، ملیکہ نور نائب ہوں گی۔سابق کپتان حاجرہ خان پاکستان ٹیم میں عام کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمن کپ کیلئے 23 کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان کردیا۔2022 ساف ویمن کپ کی 23 رکنی ٹیم میں 2014 کی آخری ٹیم کی 7 پلیئرز بھی شامل ہیں۔سکواڈ میں علینہ اصفہانی، انمول ہیرا، عاتکہ ناصر ، غزالہ عامر، حاجرہ خان، خدیجہ کاظمی، ملیحہ ناصر، ماروی بیگ، مشال اکرم بھٹی، نادیہ خان، نشا اشرف، نزالیہ صدیقی بھی شامل ہیں۔سکواڈ میں رامین فرید، روشنان علی، سحر زمان ، سارا خان ، شاہدہ، شانزے نذیر، سوہا ہرانی، سیدہ ماہ پارہ اوربذوالفیا نذیر بھی شامل ہیں۔ساف ویمنز کپ 6 ستمبر سے نیپال میں شروع ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...