کوٹ مٹھن(نامہ نگار)انسان کی سادگی اورعاجزی ہی اس کواصل مقام تک پہنچاتی ہے صوفیاءنے انسانیت سے محبت اور انہیں جوڑنے کا فریضہ سر انجام دیا۔آج معاشرے کو امن کی ضرورت ہے پر امن معاشرے ہی دنیا کو آباد رکھتے ہیں ان خیال کا اظہار سرائے فرید میں منعقدہ دستار بندی کی تقریب میں سجادگان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجمیر شریف انڈیا سے دربار غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین کے سجادہ نشین حضرت خواجہ سید بلال حسین چشتی نے جادہ نشین دربار فرید حضرت خواجہ مظہرفرید کوریجہ کی دستابندی کرانے کے بعد دعا کرائی۔ دستار اجمیر شریف سے لائی گئی تھی دستاربندی کی پروقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا نزانہ پیش کیا گیا اور ملک کے ناموار قوالوں نے محفل سماع کو چار چاند لگائے دئیے اس موقع پر سجادہ نشین گڑھی شریف حضرت خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا قرب انسانیت کے قرب سے ملتا ہے صوفیاءکرام کی تعلیمات اس وقت ہماری اشد ضرورت ہے‘ دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ولی عہد دربار فرید حضرت خواجہ کامران فرید کوریجہ ,صاحبزدہ خواجہ اقبال فرید کوریجہ‘ مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے صدر جنوبی پنجاب خواجہ محمد فرید کوریجہ‘ ولی عہد آستانہ عالیہ صادقیہ سید عاشق رسول شاہ بخاری،خواجہ اظہر کوریجہ ,سید قاسم علی شاہ خواجہ عبدالعزیز علی کوریجہ ,خواجہ اویس کوریجہ, خواجہ طاہر مسعود کوریجہ‘ زاہد سعید ‘ سردار جام زاہد گھلیجہ‘ جام اسد پہواڑ ‘ رانا ریاض قیوم سمیت علماء کرام مشائخ عظام سمیت سینکڑوں عقیدت مندان فرید کی بڑی ٹعداد نے شرکت کی۔
خواجہ بلال چشتی