شاہین آفریدی کو مس کرینگے: کے ایل راہول

Aug 27, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ایشیا کپ میں مس کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی کو کھیلنا چیلنج ہوتا ہے۔ بھارتی ہو یا پاکستانی کھلاڑی، بڑے ٹورنامنٹ میں نہ کھیلے تو افسوس ہوتا ہے۔ پریکٹس کے بعد شاہین سے بھارتی ٹیم ملی، وجہ یہی تھی کہ انجرڈ کھلاڑی کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ کھلاڑی فرسٹریشن کا شکار ہوتا ہے، ری ہیب کےساتھ دیگر پلئیرز ہمت بڑھائیں تو اچھا لگتا ہے، اسی جذبے کےساتھ بھارتی ٹیم نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔

مزیدخبریں