ایم کیو ایم دفاترپر حملے کا پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ


کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں ایم کیو ایم کورنگی ٹاو¿ن آفس اور ایم پی اے، ایم این اے آفس پر حملے اور تھوڑ پھوڑ پر ایم کیو ایم نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ ایف آئی آر میں PTI کے سابق نامزد امیدوار PS-96 ساجد میمن، وسیم وارثی PTI کے یوسی 31 کے ذمہ دار، ندیم بٹ، شاہد میمن جب کہ جماعت اسلامی کے رکن، سلطان، جنید، عمران، آصف چوہان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ عوامی مسائل کی آڑ میں کسی بھی شرپسند عناصر نے متحدہ کی املاک و ساتھیوں کو نقصان پہنچایا، آفسز اور کارکنان کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لائیں۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اس کے دفاتر ، عوامی نمائندگان، زمہ داران و کارکنان ہر وقت انتہائی نامساعد حالات کے باوجود موجود ہیں اور رہیں گے۔ ایم کیو ایم نے بیان میں کہا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری، بزدلی یا مجبوری نا سمجھا جائے ہم جواب بھرپور دینا جانتے ہیں۔
ایم کیو ایم حملہ

ای پیپر دی نیشن