اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءسینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ ہم کافی عرصے سے فصلوں کی انشورنس پر بحث کر رہے ہیں اب وقت ہے کہ 25 ایکڑ یا اس سے کم زمین والے کسانوں کو سیلاب، خشک سالی اور ٹڈی دل کے حملوں جیسی آفات کےلئے فصل کا بیمہ فراہم کیاجائے ۔شوکت ترین نے کہا کہ اس پر ایک سال میں 50 بلین روپے سے زیادہ لاگت نہیں آئے گی صوبوں کو صحت کارڈ کی طرح فنڈ دینا چاہئے۔
شوکت ترین