اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے خودکو قومی اسمبلی کا انفارمیشن ڈائریکٹر ظاہر کرکے جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران سرور کو بہاولنگر سے گرفتار کر لیاملزم نے خود کو قومی اسمبلی کا انفارمیشن ڈائریکٹر ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو قومی اسمبلی میں بیوٹیشن کی نوکری کی پیشکش کی اور 20 لاکھ روپے بٹورے۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو قومی اسمبلی کا جعلی تقرری لیٹر بھی دیا۔ ملزم نے 20 لاکھ روپے کی رقم اپنے ذاتی بینک اکاو¿نٹس کے ذریعے حاصل کی ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے.
ملزم گرفتار