حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) حافظ آباد مےں سبزےوں کی قےمتوںمےں ہوشرباءاضافہ۔ ڈپٹی کمشنر سمےت ضلعی انتظامےہ کے افسران کے سبزی وفروٹ منڈی کے دورے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مارکےٹ کمےٹی کی جانب سے مقررکردہ قےمتوں اور سبزی منڈی وفروٹ منڈی کی قےمتوں مےں زمےن آسمان کا تفاوت دےکھائی دےنے لگا۔ تفصےلات کے مطابق حافظ آباد شہر مےں گذشتہ روز مارکےٹ کمےٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ کے مطابق پےازکی قےمت 120سے 126روپے فی کلومقررتھی لےکن شہر بھر مےں پےاز 200روپے کلو مےں فروخت ہوتا رہا۔ دوکانداروںکا کہنا تھا کہ انہےں سبزی منڈی سے ہی پےاز 180روپے کلو مےں ملاہے وہ مارکےٹ کے مقررکردہ رےٹ پر کےسے فروخت کرسکتے ہےں جبکہ اسی طرح مارکےٹ کمےٹی کی جانب سے نرخ نامہ مےں آلو 70سے 75روپے کلو ، ٹماٹر130روپے کلو مقرر لےکن بازار مےں آلو 130روپے ، ٹماٹر 160روپے کلو مےں فروخت کےا جاتارہا۔اسی طرح مارکےٹ کے نرخ نامہ اور بازار مےں دستےاب دےگر تمام سبزےوںاور فروٹ کی قےمتوںمےں بھی زمےن آسمان کا فرق موجود تھا۔جس پر شہرےوں نے ڈپٹی کمشنر سے گراں فروشوں کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کےا۔
حافظ آباد : سبزےوں کی قےمتوںمےں ہوشربا اضافہ، پےاز 200روپے کلو بکنے لگا
Aug 27, 2022