حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر فوڈ سےفٹی ٹےموں نے ضلع حافظ آباد میں دودھ کی دکانوں اور ڈیری شاپس کو موبائل فوڈ لیب کے ساتھ متعدد دکانوں پر موجود 7390 لٹر دودھ چیک کیا جبکہ ایک دکان میں موجود 220 لٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔ اس کے علا¶ہ 1 دکان کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنیاد پر 12000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ 7 دکانوں کو ہدایت نامے دئیے گئے. آپکی سہولت کے پیش نظر دفتر ہذا میں مفت دودھ چیک کروانے کی سہولت دی گئی ۔