11 ستمبر کو تحریک انصاف کا بیانیہ دفن ہوجائیگا : طارق محمود

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ 11 ستمبر کو پی پی 139 کے ووٹرز اورمسلم لیگی سپورٹرز ملک کو اندھیروںمیں دھکیلنے ، معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ”شیر “ کے نشان پر مہریں لگا کر افتخار احمد بھنگو کی کامیابی کو یقینی بنائیںگے۔11 ستمبر کو تحریک انصاف کا بیانیہ دفن ہوجائیگا ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی مسلم لیگ کے ضلعی صدر چودھری مرتضیٰ ورک کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ کی بڑی تعدادبھی ہمراہ تھی۔

ای پیپر دی نیشن