پھلروان چوک(نا مہ نگار ) مون سون بارشوں کے دوران مچھروں کی افزائش نسل میں بے پناہ اضافہ ،مچھروں کے کاٹنے سے شہری ملیریا بخار میں مبتلا ہو نے لگے۔ مون سون بارشوں کے باعث جہاں خوشحالی آتی ہے وہاں بعد میں مختلف بیماریاں بھی جنم لیتی ہے۔ کوڑا کرکٹ اور بارش کے پانی کے ملاپ سے وہاں تعفن پیدا ہوتا اور سا تھ ہی ساتھ مکھیوں اور مچھروں کی بہترین آماجگاہ بن جاتی ہے۔ گندگی کے باعث مکھیوںاور مچھروں میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے ۔شہر یوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ علاقہ بھر میں مچھر مار سپرے اور فوگ سپرے کیا جائے۔