نبی کرےم کی تعلےمات پو ری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے: صاحبزادہ نور المصطفیٰ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث ابدالوی مولانا صاحبزادہ نور المصطفیٰ رضوی اور مذہبی سکالر مولانا صاحبزادہ غلام مرتضیٰ شازی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام کی سیرت اور سنن مبارکہ کی پیروی سے پوری انسانیت کی کامیابی کا انحصار مضمرہے، نبی کریم کی تعلیمات ہمیں رنگ و نسل ، علاقائی، لسانی و ذاتی تعصبات سے پاک زندگی گزارنے کا درس دیتی ہیں، پیغمبر اسلام نے ہمیں میانہ روی، اعتدال اور عدل قائم کرنے کی ہدایت کی اور ہر قسم کی شدت پسندی کو اسلام کے اصولوں کے منا فی قراردیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دینی اجتماع سے خطاب کرتے کیا، ان علماءکرام نے کہا کہ آپ کا پیغام کسی خاص علاقے یا قوم تک محدود نہیں بلکہ پو ری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...