کوئٹہ( این این آئی) مرکزی انجمن تاجران ہزار گنجی زون سریاب کے چیئرمین حاجی عبدالسلام بادینی کیزیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انجمن تاجران سریاب زون کے صدر حاجی میربشیراحمد صوبائی چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی ، نصیب اللہ کرد منیراحمد بنگلزئی عبدالباری ڈاکٹر ندیم بلوچ منظوراحمد محمد کریم محمدشہی حاجی عبدالستار بنگلزئی ودیگر موجودتھے۔ اجلاس میں سریاب توسیعی منصوبے کی سست روی اور دکانوں کے انہدام سے بیروزگار ہونے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں سریاب روڈ توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا سینکڑوں دکانیں منہدم کرکے ہزاروں افراد کو بے روزگار کیا گیا لیکن سریاب روڈ توسیعی منصوبے انتہائی سست روی سے جاری ہے منصوبے پر صرف چند ٹریکٹر اور گریڈر کام کر رہے ہیں جبکہ ایک دہائی کے بعد سریاب روڈ پر کام کیاجارہاہے لیکن معیار اور رفتار ناقص ہے انہوں نے کہا کہ جب تک سریاب روڈ کا کام مکمل نہیں کیااس وقت تک سریاب روڈ کسٹم کے دکانیں گرانے نہیں دینگے۔
سریاب روڈ مکمل ہونے تک دکانیں نہیںگرانے دینگے : عبدالسلام بادینی
Aug 27, 2022