کوئٹہ( این این آئی) تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع کوئٹہ کے سنیئر نائب صدر نظرزدران نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر بلاجواز ہے اگر حکمرانوں نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو کارکن سخت احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے جس سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکارہوکر پارٹی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات اوراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام حقیقی آزادی کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
عمران خان کےخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر بلاجواز ہے:نظرزدران
Aug 27, 2022