گوادر ( بیورو رپورٹ )گوادر کے تمام ڈیم بارشوں سے بھرنے کے باوجود شہر میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جی ڈی اے اور محکمہ پبلک ھیلتھ کی چپقلش بھی پانی کے بحران کا سبب ہے۔ جبکہ دوسری طرف محکمہ پبلک ہیلتھ کے وال مینوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران ادارے میں جنریٹر نہ چلانے پر احتجاجا شہر کے والز کھولںنے اور پانی کی فراہمی بند کرادی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ کے پاس بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹر چلانے کے لیے فیول دستیاب نہیں جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائیکے اوقات بجلی دستیاب نہ ھونے اور موٹر نہ چلانے کی وجہ سے پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی جبکہ شہری اکثر اپنا غصہ پبلک ھیلتھ کے وال مینوں پر نکالتے ہیں۔ پبلک ھیلتھ کے وال مینوں نے پانی کی سپلائی بند کردی ہے جس سے شہر بھر میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا۔