گوادر (بیورو رپورٹ) سپورٹ مینیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد رند نے ڈسٹرکٹ سول ہسپتال گوادر میں تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہوپ فاو¿نڈیشن تھلیسیمیا سنٹر کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہوپ فاو¿نڈیشن کی ٹیم کی کاوشیں لاحق تحسین ہیں جو تھیلیسیمیا جیسی مرض میں مبتلا مریضوں کی بے لوث خدمت کررہی ہے۔ اس موقع پر ہوپ فاو¿نڈیشن کے عہدیداروں اور رضاکاروں نے انھیں تھیلسمیا سینٹر کے مختلف یونٹ کا معائنہ کرایا اور سنٹر میں رجسٹر 190 مریضوں کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر منیر احمد رند نے پی پی ایچ آئی کی جانب سے ہوپ فاو¿نڈیشن کو تھلیسیمیا سنٹر کے لیے میڈیکل کٹس اور دیگر ضروری لوازمات فراہم کئے اور آئندہ بھی تھیلسمیا کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ہوپ فاو¿نڈیشن کے عہدیداروں انور عیسیٰ ، عارف ابراہیم ،چاکر بلوچ ، میڈم حسنہ فضل کریم نے اظہار تشکر کیا۔