سیلابی ریلوں سے بھاگ،سنی اوربالاناڑی کے علاقے متاثرہوئے:میران بلوچ 

Aug 27, 2022

کوئٹہ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹری میران بلوچ نے کہا کہ کچھی میں دریائے بولان دریائے ناڑی اور دریائے لہڑی کے مشترکہ سیلابی ریلے نے تحصیل بھاگ تحصیل سنی تحصیل بالاناڑی کو زبردست متاثر کیا ۔درجنوں دیہات ملیا میٹ ہو چکے ہیں اور تحصیل بھاگ کی یونین کونسل جلال خان کے گوٹھ ریحان زئی نیو، کہنہ، جلال خان، مندھو خان، مہسر شاہوانی میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ بچے بوڑھے بزرگ درختوں پر چڑھے ہوئے ہیں جنہیں صرف ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جا سکتا ہے صوبائی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں زندہ لوگوں کو بچائیں۔ نیشنل پارٹی کی مرکزی و صوبائی لیڈر شپ سے گزارش کہ وہ حکام بالا سے رابطہ کریں کیونکہ اسی طرح کل سے مسلسل بارش اور بڑے سیلابی ریلوں سے بی بی نانی پل کے ٹوٹنے سے مچھ سے لیکر سبی تک سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور انکے مسافر اور سیلاب زدگان ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے چھوٹے بچے بوڑھے بیمار معذور پھنسے ہوئے ہیں جنہیں اب تک سبی اور کچھی کی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے کوئی کھانے پینے کی اشیاء فراہم نہیں کی گئیں۔

مزیدخبریں