گوادر ( بیورو رپورٹ ) نیشنل پارٹی گوادر کے وفد نے نیشنل پارٹی کے صوبائی ماہی گیری سکرٹری آدم قادربخش کی سربراہی میں ڈائریکٹر فشریز میرین عبدالحمید سے ملاقات کی۔نیشنل پارٹی کے وفد میں ضلعی صدر فیض نِگوَری، تحصیل صدر ناگمان عبدل، مجید عبداللہ اور عبدالقادر شامل تھے۔ نیشنل پارٹی کے وفد نے کہا کہ جیوانی سے سونمیانی ڈام سے مقامی ماہی گیروں کو یہ شکایت کہ سندھ کے ٹرالرز بلوچستان کے ساحل میں غیر قانونی جالوں کے ذریعے ٹرالرنگ کررہے ہیں۔ وفد نے گرین بوٹ سکیم کے حوالے سے بھی ڈائریکٹر سے باتکی۔ ڈائریکٹر فشریز عبدالحمید بلوچ نے بتایا ہے کہ محکمہ فشریز غیر قانونی فشنگ کے خلاف موثر اقدام کررہا ہے اور بلوچستان کے ساحل میں کسی کو غیر قانونی فشنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا چند مہینے کے اندر چھ نئی سپیڈ بوٹ فشریز فورس میں شامل ہوں گی اور فورس ڈیکلئر ہونے کے بعد ضروری لوازمات کی فراہمی سے فشریز فورس مضبوط ہوگی۔