امپورٹڈ حکمران چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے،عمرسرفراز چیمہ

Aug 27, 2022 | 13:31

ویب ڈیسک

 پنجاب کی عوام اورمخیرحضرات سیلاب سے متاثرین افراد کے لیے کیلئے وزیراعلی فلڈریلیف میں فنڈزجمع کرائیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے،عمران خان خود سیلاب زدگان کی امداد کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے آخری گھرانے کی بحالی تک متحرک رہے گی، صوبائی مشیر اطلاعات
وزیراعلی پنجاب کے مشیر عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہے، امپورٹڈ حکمران چوری کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام اورمخیرحضرات سیلاب سے متاثرین افراد کے لیے کیلئے وزیراعلی فلڈریلیف میں فنڈزجمع کرائیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے،عمران خان خود سیلاب زدگان کی امداد کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے آخری گھرانے کی بحالی تک متحرک رہے گی،نااہل لوگوں کے ٹولے کے پاس سوائے این آراولینے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، 13 جماعتوں کا یہ ٹولہ صرف اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھا ہوا ہے،عمر سرفراز چیمہ نے کہا 17جولائی کو بھی امپورٹڈ حکومت کو عوام کی طرف سے منہ کی کھانی پڑی اور کراچی میں بھی تمام جماعتیں ایک طرف ہیں ،صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی میدان میں یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے، ان لوگوں نے ایک مشہور لیڈر کے خلاف جعلی مقدمات درج کیے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے جبکہ انکی ایک جماعت کا قائد بیرون ملک بھاگا ہوا ہے،عمر سرفراز نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور بلاول بھٹو بیرون ملک دورے پر تھے، حکومت کے پاس عوامی مسائل کا حل کوئی نہیں ہے،صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد تک پہنچ چکی ہے، 80 فیصد عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے جبکہ بجلی کے بلوں نے بھی عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں