سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا،شیخ رشید

بلاول لاڑکانہ میں اور فضل الرحمن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں
 ملک کا سارا انفرا اسٹرکچر ٹوٹ گیا اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لئے آگئی،ٹویٹ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول لاڑکانہ میں اور فضل الرحمن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا۔انہوں نے کہا کہ مفتاح بہانہ ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کا سارا انفرا اسٹرکچر ٹوٹ گیا اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لئے آگئی۔

ای پیپر دی نیشن