اسلام آباد : فوادچوہدری نےکہاہے کہ اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ کی تلاشی کے لئے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل سے بہت سے برساتی تجزیہ نگار سیلاب کے موقع پر سیاست نہ کرنے کے بھاشن دے رہے تھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے اعلی حکام کو خط لکھا ہے، جس میں کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ میں رہائش گاہ کی تلاشی لینے کیلیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔رہنما پی ٹی آئی رہنما نے ایک ٹوئٹ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا جو وقت سیلاب سےنمٹنےکےاقدامات میں خرچ کرنا تھا وہ سیاسی انتقام میں ضائع کردیاگیا،وقت عمران خان اور شہباز گل کو فکس کرنے کی کوششوں میں ضائع کر دیا۔انہوں نےکہا صحافیوں اور سیاسی کارکنان کو تشدد سے منہ بند کرنے پرلگے رہے، اب سب برباد کرنے کے بعد میسنی شکلیں بنا کرپریس کانفرنسیں کی جا رہی ہیں۔