سابق وزیراعظم آنجہا نی شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات پرتقریبا 18 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے،جاپان

جاپان کے حکام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم آنجہا نی شنزو آبے کی سرکاری آخری رسومات پرتقریبا 18 لاکھ ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جولائی میں گولی لگنے سے ہلاک ہو ہونے والے سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر حکومت 18 لاکھ ڈالر خرچ کرے گی۔منظور شدہ اخراجات میں سے تقریبا 15 لاکھ ڈالر آخری رسومات کے لیے مقامِ تقریب کی تیاری کی مد میں خرچ ہوں گے۔ تقریبا 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر مقامِ تقریب اور بسوں کے کرائے اور دیگر اجرتوں وغیرہ کے لیے خرچ ہوں گے۔ سلامتی کے ذمہ دار پولیس افسران کی تعیناتی کے اخراجات اِن میں شامل نہیں ہیں۔آنجہانی آبے کے لیے آخری رسومات کے سرکاری اہتمام کے حوالے سے عوامی رائے منقسم رہی ہے۔ حکومت اپنے اِس فیصلے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات کے حوالے سے عوام کو وضاحت پیش کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔ سابق وزیراعظم آنجہانی آبے شنزو کی سرکاری آخری رسومات میں سینکڑوں غیر ملکی معززین کی شرکت متوقع ہے۔ رسومات ستمبر کے اواخر میں ٹوکیو میں ادا کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن