خیبر پختو خوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑاکا مفتاح اسمعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل

خیبر پختو خوا حکومت کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے  مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خط لکھنے کے معاملے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کبھی بھی قومی مفاد سے نہیں کھیلی گی، جب آئی ایم ایف ڈیل کا موقع آیا تو صوبائی حکومت نے بروقت اپنا کام مکمل کیا۔

تیمور جھگڑا نے  کہا کہ صوبے کے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مفتاح اسماعیل کو لکھا خط ہم منظر عام پر نہیں لائے، خط میں صوبے کے بجٹ پر کٹوتی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز محکمہ خزانہ خیبر پختون خوا نے وفاقی وزیر خزانہ کو دوسرا خط لکھ کر ایک ماہ قبل ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق یاد دہانی کروائی تھی۔خط میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی بحالی کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے تھے، مفتاح اسماعیل سے ضم اضلاع کے لیے وفاقی بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لینے پر بات ہوئی تھی۔خط کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ وفاق سے سیاسی اختلافات کے باوجود ملک کے مفاد میں کیا تھا، ایم اویو کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود معاملات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔60 لاکھ قبائلیوں کے لیے صحت کارڈ کی بحالی پر بھی تفصیلی بات ہوئی تھی جب کہ تنخواہوں اور پنشن ادائیگی کے لیے 60 بلین کی رقم میں اضافے پر اتفاق کیا گیا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ صوبے کو سیلابی صورتِ حال کے باعث مزید مشکلات کا سامنا ہے، صوبے کے حالات کو مدِ نظر رکھ کر ایم او یو پر پیشرفت یقینی بنائی جائے۔

 
 

ای پیپر دی نیشن