پشاور: کے پی حکومت نے ترقیاتی بجٹ سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوشہرہ میں سیلابی صورتحال کے جائزہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا پر کوئی توجہ نہیں دے رہی، صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کہا حکومت کی اولین ترجیح ریسکیو اور ریلیف آپریشن ہے،پانی کے اخراج کے بعد نقصانات کا سروے کیا جائے گا۔صوبائی فوکل پرسن برائے سیلاب شوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ صوبے میں حالیہ مون سون میں خواتین اور بچوں سمیت 230 افراد جاں بحق اور 34 ہزار گھر سیلاب سے تباہ ہوئے ہیں ۔
خیبرپختونخواہ حکومت کا ترقیاتی بجٹ سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کرنے کا فیصلہ
Aug 27, 2022 | 21:30