سیلاب زدگان تک بروقت امداد نہ پہنچی تو وہ حکمرانوں کے محلات کا رخ کریں گے:سراج الحق

Aug 27, 2022 | 22:04

خانیوال: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں حکومتی امداد سیاسی بنیادوں پر تقسیم کی جارہی ہے۔خانیوال میں  خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیلاب زدگان تک بروقت امداد نہ پہنچی تو وہ حکمرانوں کے محلات کا رخ کریں گے۔کہا فلڈانکوائری کمیشن 2010ء کی رپورٹ پر عمل درآمد ہو جاتا تو اتنی تباہی نہ آتی۔ پیشگی اطلاعات کے باوجود لوگوں کی نقل مکانی کا بندوبست نہیں کیا گیا۔ ظالم حکمرانوں نے مجبور اور بے بس انسانوں کو پانی کی موجوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کہیں دکھائی نہیں دے رہی تھی البتہ حکمرانوں میں حرکت تب پیدا ہوئی جب ایشین بنک نے خیرات کا اعلان کیا۔ یہ وقت آزمائش کا، قومی غیرت کا تقاضا ہے کہ ہم خود اپنے مجبور بھائیوں، بہنوں اور بچوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ قوم دل کھول کر عطیات دے، مخیرافراد سیلاب زدگان کی مدد کریں۔

مزیدخبریں