پولیس نے ایشیا کرکٹ کپ کے میچز کی سکیورٹی کو حتمی شکل دیدی

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایشیاء کپ کے ہونے والے میچز کی سکیورٹی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کے گردنواح سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ماضی کی طرح ایشیا کپ میں بھی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین کو بھرپور سکیوٹی فراہم کریگی۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر نفری تعینات کی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...