رہائشی آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ :ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ رہائشی آبادیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت شہریوں کیلئے خطرہ ہیں۔صوبائی دارلحکومت غیر لائسنسی گیس فروخت کرنے والی دوکانوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ رواں سال ابتک غیر قانونی گیس وغیر معیاری سلنڈرزفروخت کرنے پر487مقدمات درج کر کے 494 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگنے نہیں دیں گے، قانون شکن عناصر جیل جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن