لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں 1787 کمپلینٹ سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور زیر التواء شکایات بارے دریافت کرتے ہوئے شکایات ازالے کا عمل چیک کیا،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بذریعہ کال شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے تمام سپروائزری افسران 1787 سے بھجوائی گئی شکایات پر فوری ایکشن لے کر شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی کمپلینٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی ضلع سے اندراج مقدمہ میں تاخیر کی شکایت پر ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔ بذریعہ کال، ایس ایم ایس، ای میل سے دیگر ذرائع سے موصول شکایات کو مقررہ ٹائم لائن اور یس او پیز نے کے مطابق فوری حل کیا جائے۔ پولیس فورس کی جانب سے ہونیوالی کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی درخواست 1787 پر درج کروائیں بلاتاخیر ایکشن عمل میں لایا جائیگا۔