راولپنڈی،خاتون ٹیچر کا طالبہ پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد

راولپنڈی(این این آئی)صادق آباد مسلم ٹاؤن کے سرکاری اسکول میں خاتون استاد نے کام نہ کرنے پر مبینہ طور پر طالبہ کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔طالبہ کے والد محمد بشیر ملک نے بتایا کہ ان کی بیٹی سرکاری اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ  ہے اور خاتون استاد نے اسکول کاکام غلط ہونے پر میری بیٹی پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کیا۔والد نے بتایا کہ مار پیٹ کی وجہ سے بیٹی زخمی ہوگئی اور اس کے سر پر بھی چوٹیں آئی ہیں،اسی حوالے سے اسکول انتظامیہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کو واقعے کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...