پولیس‘سیف سٹیز اتھارٹی کا کریک ڈائون‘50نشئی ‘60منشیات فروش گرفتار

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس اور سیف سٹیز اتھارٹی نے منشیات کے عادی افراد اور سپلائرز کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے مسلم ٹائون موڑ اور اطراف میں نشے کے عادی اور سپلائرز کی نشاندہی کی گئی۔ایس پی عثمان ٹیپونے نشے کے عادی افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کی نگرانی کی۔سیف سٹیز کی نشاندہی پر مسلم ٹائون موڑ اور اطراف سے 50 سے زائد منشیات کے عادی افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا۔ڈرگ سپلائرز کو پکڑنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔عثمان ٹیپو کے مطابق منشیات کے عادی افراد کو بحالی سینٹرز اور ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...