کیلی فورنیا(این این آئی)پولیس نے بتایا کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک بار میں ایک شوٹر اپنی طلاق یافتہ بیوی کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا مگر گولیاں وہاں پر موجود تین گاہکوں لگیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جب کہ اس کی بیوی بچ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اورنج کانٹی کے شیرف ڈائون بارنس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 59 سالہ جان سنولنگ ایک سابق پولیس اہلکار تھے اور اپنی اہلیہ ماری کو طلاق دینے کے چکر میں تھے۔فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس سے 70 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک بائیکر بار کاکس کارنر میں پیش آیا۔بارنس نے وضاحت کی کہ جب سنولنگ بار میں داخل ہوا تو وہ سیدھا اس (اپنی بیوی) کی طرف چلا گیا۔