لاہور (آئی این پی ) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگای کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگای نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر غریب عوم کا کوی پرسان حال نہیں، ملک فلاحی ریاست کی بجاے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ حکومت عوام کے مسال کے حل کے لے کوی لاحہ عمل ترتیب دے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی ادایگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔ آمدن سے بھی زیادہ صرف بجلی کے بل ہیں جن کی وجہ سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آی پی پی عوام دوست جماعت ہے، ہماری جماعت عوامی مسال کو حل کرنے کے لیوجود میں آی ہے، فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لے سولر ٹیوب ویل بھی ہمارے منشور میں شامل ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پراظہار تشویش
Aug 27, 2023