پیپلز پارٹی بروقت الیکشن کیلئے ہر قانونی حربہ استعمال کریگی:شہزاد سعید چیمہ

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن کے بر وقت انعقاد کیلئے ہر قانونی حربہ استعمال کریگی۔الیکشن کمشن آرٹیکل 224 کو اوور رول نہیں کر سکتا۔ان خیالا ت کا اظہار شہزاد سعید چیمہ نے منور انجم اور فیصل میر کے ساتھ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کا انعقاد وقت پر ہونا چاہیے،اگر کسی بہانے سے تاخیر ہوئی تو یہ آئین شکنی ہوگی۔پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کے اجلاس میں ملکی صورتحال اور آئندہ عام الیکشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن