پی ٹی آئی مہنگائی، معاشی بدحالی بے روزگاری کر گئی:اشرف بھٹی

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں جو مہنگائی، معاشی بدحالی اور بے روزگاری کر گئی۔ اس کے آفٹر شاکس ابھی تک بھی مہنگے بجلی کی شکل میں عوام کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس پارٹی کی حکومت نے جہاں عوام سے ووٹ لینے کے بعد دھوکا کیا تو وہیں پر اس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس پر عمل نہ کیا اور جان بوجھ کر سارا معاشی بوجھ آنے والی حکومت پر ڈال دیا۔

ای پیپر دی نیشن