جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ جڑانوالہ پٹھان دا چک میں مسلم کمیونٹی نے 200 کے قریب مسیحی مرد/خواتین اور بچوں کو اپنے گھروں میں پناہ دیکر گرجا گھر اور گھروں کو بھی بچا کر انسانیت زندہ ہے کی مثال قائم کر دی، 16 اگست کو کرسچین کالونی جڑانوالہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی اور نبی پاکﷺ کی شان میں گستاخی کا افسوسناک واقعہ سامنے آنے پر ہنگامے پھوٹ پڑے‘ پرتشدد واقعات شروع ہونے پر چک نمبر 238 گ ب پٹھان دا چک میں سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف ملک ظفر اقبال کھوکھر، تحصیل صدر پی ٹی آئی آغا صفدر ٹیپو، پی ٹی آئی رہنماءنمبردار آغا حسنین، نثار ایڈووکیٹ،فیصل نواز کھوکھر، رحیم خان،چوہدری خالد سعید،فدا خان، کاشف جنگ ایڈووکیٹ، ملک شاہد پرویز کھوکھر،عبید سلیم،لطیف فریدی،محمد ندیم و دیگران نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ہنگاموں میں ملوث افراد کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ گا¶ں میں رہائش پذیر 200 کے قریب مسیحی کمیونٹی کے مرد/خواتین اور بچوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی اور انکے گھروں اور گرجا گھر کی حفاظت کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو پسپا کر دیا‘ سیاسی‘ سماجی شخصیت ملک ظفر اقبال کھوکھر سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 اگست کو جڑانوالہ میں گستاخی کے افسوسناک واقعہ پر مسلمانوں کے دل دکھی ہیں‘ واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے جبکہ سانحہ کے بعد ہنگامے پھوٹنے پر گا¶ں کی مسلم کمیونٹی عدم تحفظ کا شکار تھی مگر مسلم کمیونٹی کی جانب سے کرسچن کمیونٹی کیساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے جان و مال کی حفاظت کیساتھ ساتھ انکی عبادت گاہ اور گھروں کو بھی بچایا گیا‘ آغا صفدر ٹیپو اور ملک شاہد پرویز کھوکھر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسیحی کمیونٹی کا ساتھ دینا ہمارا اخلاقی فرض تھا انسانیت ایک دوسرے کی جان و مال کی حفاظت کا نام ہے۔
ظفر اقبال
سانحہ جڑانوالہ‘ مسلم کمیونٹی پٹھان دا چک نے مسیحوں کو پناہ دےکر جان و مال کی حفاظت کی
Aug 27, 2023